نجم سیٹھی دورہ پاکستان کیلئے آئی سی سی عہدیداروں کے شکرگزار
لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پی سی بی انتظامی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کیلئے آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے اورچیف ایگزیکٹو جیف آلرڈائس کے شکر گزار ہیں کیونکہ۔۔۔
اس کی بدولت آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے خیالات اور آئیڈیاز کے تبادلے کا موقع ملا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے اور گلوبل حکمت عملی کے علاوہ منصوبوں میں ساتھ کام کرنے پر پی سی بی کو بھی یقین ہے کیونکہ یہ نہ صرف تمام رکن ممالک کے بہترین مفاد میں ہیں بلکہ ان سے اس مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی جس کا تعلق کرکٹ کو مزید فروغ دیتے ہوئے نئے دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرنا ہے ۔