اسٹیون اسمتھ کو بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی فکر ستانے لگی

اسٹیون اسمتھ کو بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی فکر ستانے لگی

سڈنی(اسپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ کو بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی فکر ستانے لگی جن کا کہنا ہے کہ دونوں خطرناک کھلاڑی اور تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم رواں برس کے اختتام پر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے سائیکل میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلیا جائے گی جہاں اسے چودہ دسمبر سے سات جنوری کے درمیان پرتھ ،میلبورن اور سڈنی میں میدان سنبھالنا ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا کی جاری کردہ ویڈیو میں اسٹیون اسمتھ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک شاندار کھلاڑی ہے جس نے گزشتہ چند سال میں اپنے کھیل کو بہت بہتر کیا ہے اور پاکستان کیخلاف سیریز کے دوران اسے قابو کرنا ضروری ہوگا کیونکہ وہ ایک خطرناک کھلاڑی ہے جو بہترین پیس کے ساتھ رنز اسکور کرتا ہے ۔آسٹریلین کرکٹر کا پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے گزشتہ دورہ آسٹریلیاکے بعد شاہین آفریدی بھی اپنے کھیل میں بہتری لائے ہیں جن میں گیند سوئنگ کرنے کی بے پایاں صلاحیت انہیں بھی ایک خطرناک کھلاڑی بناتی ہے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں