واحد ٹیسٹ:جارحانہ انگلش بیٹرز نے آئرلینڈ کی بالنگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

واحد ٹیسٹ:جارحانہ انگلش بیٹرز نے آئرلینڈ کی بالنگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لارڈز(اسپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹرز نے آئرلینڈ کی بالنگ کو آڑے ہاتھوں لے کر واحد ٹیسٹ کے ابتدائی روز 25 اوورز میں ایک وکٹ پر 152 رنز بنا ڈالے ۔

زیک کرالی نے 45 بالز پر 56 رنز میں گیارہ چوکے لگائے اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے فیون ہینڈ کا نشانہ بن گئے مگر بین ڈوکیٹ نے 60 اور اولی پوپ نے 29 رنز بنا کر دن کا اختتام کیا تو میزبان ٹیم محض 20 رنز پیچھے تھی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر انگلینڈ نے آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنر جیمز میک کولم کے 36 اور پال اسٹرلنگ کے 30رنز کے باوجود آئرلینڈ کی پانچ وکٹیں 98 رنز پر گر چکی تھیں۔کرٹس کیمفر 33،اینڈی میک برائن 19 اور لورکان ٹکر بھی 18 رنز بنا کر مجموعی اسکور 172 رنز تک ہی لے جا سکے ۔اسٹوارٹ براڈ نے پانچ،جیک لیچ نے تین اور میتھیو پوٹس نے دو وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو کھیل پر حاوی کردیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں