کرسٹیانو رونالڈو سعودی پرو لیگ کے مستقبل کیلئے پرامید

کرسٹیانو رونالڈو سعودی پرو لیگ کے مستقبل کیلئے پرامید

ریاض (سپورٹس ڈیسک)پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ یہاں کھیل جاری رکھیں گے ، سعودی پرو لیگ دنیا کی 5 بڑی لیگز میں شامل ہوسکتی ہے اگر اس میں مزید معروف کھلاڑی شامل ہوجائیں۔۔۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی لیگ میں الاتحاد کلب سے ہارنے کے بعد ایک انٹرویو میں کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ انہیں جیت کی توقع تھی، لیکن ضروری نہیں کہ بالکل ویسا ہی ہو جیسا انسان سوچتا ہے ، میری توقعات کچھ مختلف تھیں، بعض اوقات ہمیں کچھ بہترین حاصل کرنے کے لیے جذبے اور تسلسل کی ضرورت ہوتی ہے ،رونالڈو کاکہنا تھا کہ اگر بڑے نام والے مشہور، نوجوان اور پرانے کھلاڑی آتے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی کیونکہ اس سے لیگ میں بہتری آئے گی،کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ سعودی پرو لیگ بہت اچھی ہے اور اس میں بہتری کی مزید گنجائش ہے ، اس میں اچھی ٹیمیں اور بہت اچھے مقامی فٹبالرز ہیں، انہیں انفراسٹرکچر میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں