پہلا ون ڈے :افغانستان نے سری لنکا کوبا آسانی ٹھکانے لگا دیا

پہلا ون ڈے :افغانستان نے سری لنکا کوبا آسانی ٹھکانے لگا دیا

ہمبن ٹوٹا(اسپورٹس ڈیسک)پہلے ون ڈے میں افغانستان نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے ٹھکانے لگا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک،صفر کی برتری حاصل کرلی جس کیلئے ابراہیم زدران مین آف دی میچ قرار پائے ۔

ٹاس جیت کر افغانستان نے سری لنکا کی ابتدائی چار وکٹیں 84 رنز پر گرا دیں جس میں پاتھوم نسانکا ہی 38 رنز کر سکے مگر بعد میں چریتھ اسالانکا 91 اور دھنن جایا ڈی سلوا 51 رنز بنا کر مجموعی اسکور 268 تک لے گئے ۔فضل حق فاروقی اور فرید احمد نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں افغان سائیڈ 47 ویں اوور میں چار وکٹوں پر ہدف پار کر گئی۔ ابراہیم زدران نے 98 رنز میں گیارہ چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ رحمت شاہ 55،حشمت اللہ شاہدی 38 اور محمد نبی 27 ناٹ آؤٹ بنا کر فتح کی ضمانت ثابت ہوئے۔ کاسون راجیتھا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں