فرنچ اوپن:نوواک جوکووچ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

فرنچ اوپن:نوواک جوکووچ  پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیرس(اسپورٹس ڈیسک)سال کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن کے مینز سنگل مقابلوں میں سربیا کے نوواک جوکووچ اسپین کے الیجانڈرو ڈیوڈووچ فوکینا کو سات،چھ،سات،چھ اور چھ،دو سے ہرا کر سباسچین آفنر، کیرن خاشانوف، لورینزو سونیگواور لورینزو موسیٹی کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ نمبر سات سیڈ آندرے روبلیف مات کھا گئے۔

ویمنز سنگلز میں سلون اسٹیفنز،ایلینا سویٹولینا، آرینا سبالینکا، اناستاسیا پیولی چینکوا، ایلیس میرٹینز اور ڈاریا کساٹکینا لاسٹ 16 میں جا پہنچیں مگر نمبر تین سیڈ جیسیکا پیگولا کا سفر تمام ہو گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں