بھارتی کرکٹرز کیلئے نئی جرسیاں متعارف

بھارتی کرکٹرز کیلئے  نئی جرسیاں متعارف

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ٹی ٹونٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹس کیلئے مختلف ڈیزائن کی 3 جرسیوں کو متعارف کیا گیا ہے ۔

دنیا کے مشہور سپورٹس ویئر برانڈ ایڈیڈاز کی جانب سے طویل انتظار کے بعد ٹیم انڈیا کیلئے تینوں فارمیٹس کے لیے تین مختلف نئی تین جرسیاں متعارف کرائی گئی ہیں، مذکورہ کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس کی اطلاع دی، ٹیم انڈیا ڈبلیو ٹی سی فائنل 2023 میں نیو جرسی پہن کر میدان میں اترے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں