پاکستان اور سری لنکا کے ون ڈے میچز نہیں ہوسکیں گے

پاکستان اور سری لنکا کے ون ڈے میچز نہیں ہوسکیں گے

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز کو شامل کرنے کی تجویز کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے ورلڈ کپ کے پیش نظر دورے میں ون ڈے میچز شامل کرنے کی تجویز دی تھی اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا بورڈز کے درمیان اس معاملے پر ابتدائی بات چیت ہوئی تھی تاہم ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر وائٹ بال سیریز کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب سیریز صرف ٹیسٹ میچز پر ہی مشتمل رہے گی اور یہ 2 ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں