پی سی بی نیوزی لینڈ کیخلاف وائٹ بال سیریز کھیلنے پر تیار

پی سی بی نیوزی لینڈ کیخلاف وائٹ بال سیریز کھیلنے پر تیار

کراچی (اسپورٹس ڈیسک ) پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف وائٹ بال سیریز کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔ذرائع کے مطابق گرین شرٹس کے دورہ آسٹریلیا کے اختتام پر آئندہ سال جنوری میں دونوں ٹیموںکے مابین پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کی تجویز دی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی اور کرکٹ نیوزی لینڈ باہمی سیریز کو حتمی شکل دینے کی کوشش کررہے ہیں جس میں میچوں کی تعداد ،وینیوز اور دیگر انتظامات شامل ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سات جنوری کو تین میچوں کی سیریز سڈنی ٹیسٹ کے بعد ختم ہوجائے گی لہٰذا نیوزی لینڈ کیخلاف وائٹ بال سیریز کا آغاز جنوری کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں