وٹالٹی بلاسٹ:پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری

وٹالٹی بلاسٹ:پاکستانی کھلاڑیوں  کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری

لندن(اسپورٹس ڈیسک)وٹالٹی بلاسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ شاہین آفریدی نے یارکشائر کیخلاف دو وکٹیں لے کر ناٹنگھم شائر کو چوتھی کامیابی دلا دی ۔۔

جبکہ نسیم شاہ نے درہم کیخلاف فتح کے دوران 19 ویں اوور میں وین پارنیل کی وکٹ سمیت صرف پانچ رنز دیئے ۔ ڈربی شائر کیلئے پانچ اننگز میں 54 رنز کے بعد حیدر علی نے یارکشائر کیخلاف 74 رنز بنائے مگر زمان خان وکٹ سے محروم رہے جن کی ٹیم دو کامیابیوں تک محدود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں