ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ:کرکٹ آسٹریلیا کی منتخب کردہ بہترین ٹیم میں بابر اعظم کی شمولیت

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ:کرکٹ آسٹریلیا کی منتخب کردہ بہترین ٹیم میں بابر اعظم کی شمولیت

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بہترین ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم آف دی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا کپتان آسٹریلین فاسٹ بالر پیٹ کمنز کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عثمان خواجہ، دیموتھ کرونا رتنے ، جو روٹ، ٹراوس ہیڈ، جیمز اینڈرسن، کگیسو ربادا ، رویندرجڈیجا، روی چندرن ایشون اور وکٹ کیپر رشبھ پنت بھی شامل ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بہترین ٹیم میں بھارت کے ویرات کوہلی پر پاکستانی قائد بابر اعظم کو ترجیح دی جو ڈبلیو ٹی سی کے 14 میچز میں پندرہ سو سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں