وہاب ریاض کھیل میں ایک بار پھرواپسی کیلئے پر تولنے لگے

وہاب ریاض کھیل میں ایک بار پھرواپسی کیلئے پر تولنے لگے

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)قومی فاسٹ بالر اور مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض ایک بار پھر کھیل میں واپسی کیلئے پر تولنے لگے جنہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ انہیں آئندہ شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں مدعو کیا جائے ۔

پاکستان کی جانب سے دو ہزار بیس میں آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے پیسر کا ایک تقریب کے دوران کہنا تھا کہ فی الحال ان کا کرکٹ کو خیرباد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ وہ اپنے مستقبل اور دیگر کوششوں پر متوجہ ہیں اور ردھم میں رہنے کیلئے سخت ٹریننگ اور مستقل مزاجی سے بالنگ بھی کر رہے ہیں۔وہاب ریاض نے پی سی بی سے کیمپ میں بلانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں بالنگ کی بہتر طریقے سے پریکٹس کا موقع ملے گا اور آدھے گھنٹے تک بالنگ کرنے سے بھی کافی فائدہ ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں کیمپ میں نہیں بلایا گیا تو وہ بالنگ کرنا نہیں چھوڑیں گے کیونکہ وہ یومیہ بنیادوں پر اس کے عادی ہیں۔رواں برس ورلڈ کپ کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ون ڈے سیریز نہیں تو قومی کھلاڑی آپس میں سیریز کھیلیں تاکہ اس فارمیٹ کیلئے تیاری ممکن ہو سکے ۔وہاب ریاض کے مطابق بھارت میں تجربہ کار کھلاڑیوں پر انحصار کرنا ہوگا کیونکہ یہ ٹی ٹوئنٹی نہیں کہ چار اوورز کرانا کافی ہوں گے بلکہ سلیکٹرز ابھی سے کامبی نیشن کی تیاری پر توجہ دیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں