پہلا ون ڈے :برینڈن کنگ کی سنچری نے ویسٹ انڈیز کو کامیابی دلا دی

شارجہ(اسپورٹس ڈیسک)پہلے ون ڈے میں برینڈن کنگ نے اولین سنچری بنا کر ویسٹ انڈیز کو یو اے ای کیخلاف سات وکٹوں سے فتح دلادی جو تین میچوں کی سیریز میں ایک،صفر سے برتری کا باعث بھی بن گئی۔
ویسٹ انڈیز نے 203 کا ہدف ملنے کے بعد جانسن چارلس کو جلد کھو دیا جو 24 رنز بنا سکے مگر برینڈن کنگ نے بارہ چوکوں اور چار چھکوں سمیت 112 اور شامار بروکس نے 44 رنز بنا کر 36 ویں اوور میں فتح ممکن بنا دی۔اس سے قبل یو اے ای کیلئے علی نصیر 58،وریتیہ اروند 40 اور آصف خان 27 رنز بنا کر مجموعہ 202 تک لے گئے تھے ۔کیمو پال تین جبکہ ڈومینک ڈریکس، یانیک کاریا اور اوڈین اسمتھ دو،دو وکٹیں لے سکے ۔