ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا ء کپ :قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ پہنچ گئی

ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا ء کپ :قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ پہنچ گئی

کولون(اسپورٹس ڈیسک)پاکستانی ایمرجنگ ویمنز کرکٹ ٹیم فاطمہ ثناء کی قیادت میں ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ پہنچ گئی جہاں 12 سے 21 جون تک ٹن کوونگ روڈریکری ایشن گراؤنڈ پر ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

 پاکستانی ٹیم کو گروپ اے میں میزبان ہانگ کانگ،بھارت اے اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔گزشتہ روز پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کر کے گزارا مگر آج سے ان کی ٹریننگ شروع ہو جائے گی۔قومی ٹیم 13 جون کو نیپال کیخلاف مقابلے سے اپنی مہم جوئی کا آغاز کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں