قومی کرکٹر ایمان فاطمہ’’ پاور ہٹنگ‘‘ سے میچ جتوانے کیلئے ُپرعزم

قومی کرکٹر ایمان فاطمہ’’ پاور ہٹنگ‘‘  سے میچ جتوانے کیلئے ُپرعزم

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)قومی اوپنر ایمان فاطمہ ایمرجنگ ویمنز ایشیاء کپ کے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اپنی پاور ہٹنگ کی صلاحیتوں سے بہت زیادہ ُپرامید دکھائی دیتی ہیں جن کا ارادہ ہے کہ وہ ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔۔

جو پاکستانی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کراسکے ۔دائیں ہاتھ کی بیٹر کا کہنا تھا کہ وہ پریکٹس کے دوران بھی پاور ہٹنگ کو اولین ترجیح سمجھتی ہیں کیونکہ انہیں ہمیشہ سے جارحانہ بیٹنگ کا شوق رہا ہے اور ان کی کوشش ہمیشہ بہتر کھیل کی ہوتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں