ورلڈکپ:قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے مشاورت مکمل

ورلڈکپ:قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے مشاورت مکمل

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی خاطرقومی اسکو اڈ پر مشاورت مکمل کرلی گئی ۔ ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم اور سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر فٹنس مسائل کا سامنا کرنے والے کھلاڑیوں کے متبادل پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین ذکاء اشرف سابق کپتانوں اور سابق کھلاڑیوں سے بھی صلاح مشورے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مشاورت مکمل ہونے پر ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان دو، تین روز میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ کے ا سکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہ کئے جانے کا امکان ہے ۔ اسپنر ابرار احمد کے نام پر غور کیا جارہا ہے ۔سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق اور قومی کپتان بابر اعظم چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا  ء اشرف سے ملاقات کریں گے جس میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں