محمد عامر نے مداحوں کو فٹنس کے متعلق خوشخبری سنا دی

محمد عامر نے مداحوں کو فٹنس کے متعلق خوشخبری سنا دی

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)سوشل میڈیا پر ہیمسٹرنگ انجری سے متعلق خبروں کے بعد قومی فاسٹ بالر محمد عامر نے مداحوں کو اپنی فٹنس کے متعلق خوشخبری سنا دی جن کا کہنا ہے کہ پٹھے کی تکلیف انشائاللہ جمعے تک بالکل ٹھیک ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ محمد عامر کے متعلق یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ کیریبین پریمیئر لیگ کے ایلی منیٹر میچ میں جمیکا تلاواز کی جانب سے سینٹ لوسیا کنگز کیخلاف کھیلتے ہوئے صرف تین گیندیں پھینکنے کے بعد ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد شائقین کی بڑی تعداد کی اس امید کو دھچکا پہنچا کہ بائیں ہاتھ کے پیسر ریٹائرمنٹ واپس لے کر ورلڈ کپ کیلئے اپنی دستیابی یقینی بنا سکتے ہیں جس کی وجہ ان کی 9 میچوں میں 15 وکٹیں بھی تھیں۔اس بے یقینی کی کیفیت کو ختم کرتے ہوئے محمد عامر نے سوشل میڈیا پر واضح کردیا کہ وہ پیٹ میں انفیکشن کے باعث پہلے ہی ادویات کھا رہے تھے اور انہیں جلد ہی اپنی صحتیابی کی توقع تھی جبکہ ان کے پٹھے میں ہونے والی تکلیف بھی جمعے تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے جس کے بعد وہ دوبارہ ایکشن میں ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں