کوہ پیما شہروز کاشف کی کامیابی

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو دوسری مرتبہ سر کرلیا ۔۔
اور 8163 میٹر بلند چوٹی کے حقیقی سمٹ پوائنٹ تک جا پہنچے ۔ انہوں نے 2021 ء میں پہلی کوشش میں یہ علم ہونے پر کہ مناسلو کا سمٹ پوائنٹ چند میٹرز آگے ہے اس چوٹی کو دوبارہ سر کرنے کا اعلان کیا تھا۔