کرکٹ کے مفاد میں کپتان،چیف سلیکٹر کی بات مانی:ذکا اشرف

 کرکٹ کے مفاد میں کپتان،چیف سلیکٹر کی بات مانی:ذکا اشرف

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا کہ ورلڈ کپ اور پاکستان کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں کپتان اور چیف سلیکٹر کی بات مانی۔

 ٹیم کی سلیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہا کہ ہم نے ٹیم کے چناؤ سے پہلے ایشیا کپ کی پرفارمنس کا ریویو کیا۔ ذکاء اشرف نے کہا کہ ایشیا کپ میں ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کی جگہ دوسرے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی تجاویز سامنے آئیں جو مناسب تھیں۔ بابر اعظم اور انضمام الحق کا مؤقف تھا کہ زیادہ تبدیلیوں سے ٹیم کا کمبی نیشن متاثر ہوگا۔ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر بھی ان کے ہم خیال تھے ،ذکا اشرف نے کہا کہ وہ ٹیم سے مثبت نتائج کے خواہشمند ہیں ۔ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو تجویز دی تھی کہ شاداب خان فارم کے مسئلے سے دوچار ہیں مناسب ہوگا کہ انہیں ورلڈ کپ سکواڈ میں نا رکھا جائے ۔ بابر اعظم نے خواہش ظاہر کی کہ وہ شاداب خان کو ورلڈ کپ میں بطور نائب کپتان ٹیم کے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں البتہ کپتان نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ اگر شاداب نے ورلڈ کپ میں پرفارمنس نا دی تو انہیں فائنل لائن الیون سے ڈراپ کردیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں