انجرڈ نسیم شاہ ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ نہ بننے پرافسردہ
لاہور (سپورٹس ڈیسک)بھارت ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ فاسٹ بالرنسیم شاہ انجری کے باعث باہر ہونے پر افسردہ ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سکواڈ کے اعلان کے بعد افسردہ نسیم شاہ نے اپنے جذبات کا اظہارکیا۔فاسٹ بالر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، میں مایوسی کے ساتھ بتارہا ہو کہ ورلڈ کپ میں نماندگی کرنیوالی اس حیرت انگیز ٹیم کا حصہ نہیں بن سکا جو ہمارے ملک کی نمائندگی کرے گی۔نسیم شاہ کے مطابق، میں مایوس ہو ں لیکن مجھے یقین ہے کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔کرکٹر نے دعاؤں کیلئے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ بہت جلد میدان میں اتریں گے ۔