کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 4 ملین ڈالرز ملیں گے

 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 4 ملین ڈالرز ملیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ کی پرائز منی کا اعلان کردیا گیا۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر پرائز منی میں 10 ملین امریکی ڈالر رکھے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق بھارت میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 4 ملین جبکہ رنرز اپ ٹیم 2 ملین ڈالرز ملیں گے ۔ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو نریندر سٹیڈیم احمد آباد میں ہوگا ۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق سیمی فائنل ہارنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر دئیے جائیں گے ۔اعلامیے کے مطابق سیمی فائنل سے پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہونے والی ٹیم کو 1 لاکھ ڈالر ملیں گے ، کل 10 ٹیموں میں سے پہلے مرحلے میں 6 ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گی۔ایونٹ میں 45 گروپ میچ کھیلے جائیں گے ، ہر گروپ میچ کی فاتح ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز دئیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں