آسٹریلیا کو شکست،بھارت نے سیریز 0-2 سے جیت لی
اندور(سپورٹس ڈیسک)بھارت نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔
دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 400 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ بارش کی وجہ سے مہمان ٹیم کو 33 اوورز میں 317 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا جس کے تعاقب میں کینگروز 217 رنز پر ڈھیر ہوگئے ۔ بھارت نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 99 رنز سے میچ جیت لیا۔