ایشین گیمز،سوئمنگ میں پاکستان سوئمرز کا مایوس کن آغاز

 ایشین گیمز،سوئمنگ میں پاکستان  سوئمرز کا مایوس کن آغاز

ہینگزو (سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز سوئمنگ کے انفرادی فری سٹائل اور انفرادی میڈلے کی ہیٹس میں پاکستانی سوئمرز کی جانب سے مایوس کن آغاز دیکھنے میں آیا۔

 ایشین گیمز سوئمنگ میں پاکستان کے امان صدیقی اور احمد درانی اگلے رانڈ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے ، مردوں کی 200 میٹر انفرادی میڈلے میں احمد علی درانی کی ٹائمنگ 2 منٹ 15.10 سیکنڈز رہی، احمد درانی نے نیا قومی ریکارڈ تو بنادیا مگر اگلے راؤنڈ تک نہ آسکے ۔اس سے قبل 200 میٹر انفرادی میڈلے کا پاکستان ریکارڈ 2:16.26 تھا، احمد درانی 19 ویں نمبر پر آئے ۔امان صدیقی 2 منٹ 18.65 سیکنڈز کے ساتھ 22 ویں نمبر پر رہے  ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں