حسن علی کے سسر احمد آباد میں پاک بھارت میچ کیلئے بے تاب
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے سسر احمد آباد میں پاک بھارت میچ کیلئے بے تاب ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حسن علی کے سسر لیاقت خان اپنی نواسی کو پہلی مرتبہ گود میں لینے کیلئے میچ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
لیاقت خان کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح سے ہے اور وہ ریٹائرڈ بلاک ڈیویلپمنٹ آفیسر ہیں۔یاد رہے کہ حسن علی اور سمیعہ خان کی شادی 2019 میں دبئی میں ہوئی تھی اور اس کے بعد سے سمیعہ خان اب تک بھارت نہیں گئی ہیں۔لیاقت خان کے مطابق نواسی کی ولادت کے موقع پر میری اہلیہ2021 میں پاکستان گئی تھیں۔