شاداب خان ، احمد شہزاد نے غیر ملکی لیگز کی آفر ٹھکرا دی
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ اور ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کی جانب سے ملنے والی آفرز کو ٹھکرا دیا۔۔۔
شاداب خان کو بگ بیش لیگ کی فرنچائز ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے پیشکش ملی تھی جبکہ ٹی ٹین لیگ میں بطور آئیکون پلیئرکھیلنے کی آفر بھی ہوئی تھی ، تاہم انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کی خاطر آفرز کو منع کر دیا،شاداب کیمطابق ابھی ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینا چاہتا ہوں۔دوسری طرف پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار کر دیا۔اپنے بیان میں احمد شہزاد نے کہا کہ میں نے ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں کھیلنے کے لیے کنٹریکٹ لینے سے انکار کیا ہے ، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اپنی ٹیم لاہور وائٹس کے لیے کام کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، میں نے ہمیشہ پاکستان کو پہلے رکھنے پر یقین رکھا، میں ایک بار پھر پاکستان ٹیم میں واپسی کے لیے کو شش کرتا رہوں گا۔احمد شہزاد نے کہا کہ پی سی بی کا شکریہ جنہوں نے مجھے ٹی ٹین لیگ میں کھیلنے کے لیے این او سی جاری کیا تاہم میں ڈومیسٹک کرکٹ کا احترام جاری رکھ کر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثال قائم کروں گا۔