آسٹریلوی وزیراعظم کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کی شرکت

آسٹریلوی وزیراعظم کی  تقریب میں پاکستان کرکٹ  ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کی شرکت

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کی جانب سے منعقدہ اعزازی تقریب میں شرکت کی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں پرائم منسٹر الیون کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے دونوں ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پرائم منسٹر الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان میچ اچھا ہوگا۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی اچھی رہے گی کیونکہ پاکستان ایک کوالٹی ٹیم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں