حارث رؤف نے پی سی بی شوکاز کا جواب جمع کرادیا،ذرائع

حارث رؤف نے پی سی بی شوکاز  کا جواب جمع کرادیا،ذرائع

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پی سی بی شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔پی سی بی نے کچھ روز قبل ٹیسٹ کرکٹ سے دستبرداری پر نوٹس جاری کیا تھا۔جس میں کہا گیا تھا۔۔

 کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق پلیئرز نیشنل ٹیم کیلئے غیر مشروط طور پر دستیاب ہونگے ۔فاسٹ حارث روف نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے عدم دستیابی ظاہر کی تھی۔ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے نوٹس کے جواب میں بتایا کہ دستبرداری کی وجہ ریڈ بال کرکٹ کی پریکٹس نہ ہونا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں