حارث رؤف نے شادی پر جو لفافہ دیا وہ بہت بھاری تھا:شاداب

حارث رؤف نے شادی پر جو  لفافہ دیا وہ بہت بھاری تھا:شاداب

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹر شاداب خان نے قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف کے بارے میں کنجوس ہونے کے لیبل کو ہٹاتے ہوئے دلچسپ انکشاف کر تے ہوئے بتایا کہ حارث رؤف نے میری شادی پر لفافہ دیا تو دیکھا کافی بھاری تھا ۔۔

میں نے وہ لفافہ کھول کر چیک کرنا چاہا کیونکہ بھاری ہونے کی وجہ سے لگا کہ پتھر ڈال کر لے آیا ہے لیکن کھول کر دیکھا تو حیرانگی ہوئی کہ انہوں نے اتنے زیادہ پیسے کیسے دیدئیے ، وہ کنجوس نہیں ہے بس پیسوں کے معاملے میں بہت مذاق کرتا ہے لیکن دل کا بہت اچھا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں