سرفراز اور سعود شکیل میں ٹیسٹ میچ سے قبل تکرار کی ویڈیو وائرل

سرفراز اور سعود شکیل میں ٹیسٹ  میچ سے قبل تکرار کی ویڈیو وائرل

کینبرا (اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے کینبرا میں جاری ٹریننگ سیشن کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد اور نوجوان بیٹر سعود شکیل کے درمیان بحث ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ،سعود شکیل سینئر کرکٹر سے سوال کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔۔

 کہ میں کب تک آپ کے کام آتا رہوں گا؟، جس پر سرفراز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ میرے کسی کام کے نہیں ہو، میں نے آپ کو کبھی کچھ کرنے کی ہدایت نہیں کی۔جس پر سعود شکیل نے کہا کہ آپ نے تب بھی تبادلہ کیا، اس لیے میں آپ کیلئے فائدہ مند تھا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو نے پر شائقین کی جانب سے مختلف تبصرے کئے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں