مچل کی تنقید ،عثمان خواجہ ہیرو وارنر کے دفاع میں بول پڑے

مچل کی تنقید ،عثمان خواجہ ہیرو وارنر کے دفاع میں بول پڑے

سڈنی(اسپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز مچل جانسن کی جانب سے تنقید کے بعد عثمان خواجہ اپنے اوپننگ پارٹنر ڈیوڈ وارنر کا دفاع کرنے کیلئے میدان میں آگئے ،سابق فاسٹ بولر جانسن نے وارنر پر اس وقت تنقید کی تھی ۔۔

جب انہوں نے رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھی،وارنر ہوم سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے ،فیصلے پر جانسن نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ خراب ٹیسٹ فارم کی روشنی میں ان کے سابق ساتھی کو ہیرو جیسی رخصت کیوں دینی چا ہئے ،جانسن کا کہناتھا کہ وارنر نے 2018میں جنوبی افریقہ میں سینڈ پیپر گیٹ کے معاملے میں اپنے کردار کی پوری ذمہ داری قبول نہیں کی تھی جس کی وجہ سے ان پر 12ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی،اسٹیو اسمتھ اور وارنر دونوں پر سکینڈل میں ملوث ہونے پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم عثمان واجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ میرے ذہن میں ہیرو ہیں،کرکٹرنے مزید کہا کہ کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ،نہ میں نہ مچل جانسن نہ اسٹیون اسمتھ اور نہ ہی ڈیوڈ وارنر کامل ہیں،عثمان خواجہ کاکہنا تھا کہ وارنر نے مثبت نقطہ نظر سے کھیل کے لیے جو کچھ بھی کیا ہے وہ اس سے کہیں زیادہ ہے ۔ میں جانسن سے سختی سے متفق نہیں ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں