قومی ٹی 20کپ :نثار کی ہیٹر ک،لاہور نے راولپنڈی کوہرادیا

قومی ٹی 20کپ :نثار کی ہیٹر ک،لاہور نے راولپنڈی کوہرادیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی ٹی 20 کپ میں نثار احمد کی ہیٹرک سمیت پانچ وکٹوں کی کارکردگی کی بدولت لاہور بلیوز نے سْپر ایٹ میں اپنی پہلی کامیابی رجسٹر کرالی اور راولپنڈی کو 64 رنز سے مات دی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور بلیوز کے نثار احمد نے راولپنڈی کے خلاف صرف پانچ رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔نثا ر احمد نے اپنے کوٹے کے تیسرے اوور میں ہیٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔ نثار احمد کو پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں