کیٹی مارٹن بھی پاکستانی وومن کھلاڑیوں کی معترف
کوئنز ٹاؤن (اسپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم جسے وائٹ فرنس بھی کہتے ہیں اس کی سابق وکٹ کیپر بیٹر کیٹی مارٹن نے بھی جو اس سیریز میں کمنٹری پینل کا حصہ ہیں پاکستان ویمنز ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے ۔
38 سالہ کیٹی مارٹن نے کہا کہ پاکستان میں خواتین ٹیم اور پی ایس ایل ویمنز لیگ کے نمائشی میچوں میں جو سرمایہ کاری کی گئی ہے اس سے کھلاڑیوں میں انٹرنیشنل سطح پر اعتماد پیدا ہوا ہے کیونکہ اس سے قبل بہت سی ٹیموں نے نیوزی لینڈ کو اسی کے گھر میں نہیں ہرایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہوئی ہے کہ جس طرح یہ لڑکیاں میچ کھیلی ہیں۔ ان میں انرجی نظر آئی ہے اور انہوں نے چھکے بھی مارے ہیں اور جیت کا جس طرح انہوں نے جشن منایا ہے اسے دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ جیت ان کے لیے کیا معنی رکھتی ہے ۔فاطمہ ثنا اس ٹیم میں ایکس فیکٹر ہیں۔