نومبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان
دبئی(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے نومبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کیلئے تین، تین کھلاڑیوں کو نامزد کیا۔ خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان کی اسپنر سعدیہ اقبال بھی شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی ناہیدہ اختر اور فرغانہ حق کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔مینز پلیئر آف دی منتھ کیلئے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور گلین میکسویل اور بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی کو نامزد کیا ہے ۔