نیشنل ٹی ٹونٹی ، ایبٹ آباد نے لاہور وائٹس کو شکست دیدی

نیشنل ٹی ٹونٹی ، ایبٹ آباد نے لاہور وائٹس کو شکست دیدی

راولپنڈی(اسپورٹس رپورٹر)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے سپر8 مرحلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچوں میں پشاور، کراچی وائٹس اور ایبٹ آباد نے کامیابی حاصل کرلی۔

 یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں پشاور نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔پشاور کی یہ مسلسل چھٹی کامیابی ہے ۔راولپنڈی کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اوورز میں صرف 107 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ محمد عمران نے صرف 16 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور نے 13.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ این بی اسپورٹس کمپلیکس میں کراچی وائٹس نے فاٹا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔فاٹا کی ٹیم 8 وکٹوں پر139 رنز بناسکی۔ جواب میں کراچی وائٹس نے 19 اوورز میں2 وکٹوں پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ایبٹ آباد نے لاہور وائٹس کو22 رنز سے ہرادیا۔ایبٹ آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 205 رنز بنائے ۔ سجاد علی نے 90 رنز کی اننگز کھیلی ۔عامرخان نے 35 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں لاہور وائٹس8 وکٹوں پر183 رنز بناسکی۔محمد فائق نے 63 رنز بنائے ۔ شہاب نے 33 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں