پی ایس ایل 9کی ٹرافی کی رونمائی کل لاہورمیں ہوگی

پی ایس ایل 9کی ٹرافی کی رونمائی کل لاہورمیں ہوگی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ 9 کی ٹرافی کی رونمائی کل منگل کو لاہور میں ہوگی جبکہ ایونٹ 17 فروری سے شروع ہوگا۔

 ٹرافی کی رونمائی کے لیے گولف کورس اور تفریحی پارک کے مقامات زیر غور ہیں،اگلے ایک دو روز میں رونمائی کے لیے وینیو کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ تقریب میں تمام کپتانوں اورفرنچائز مالکان کو مدعو کیا جائے گا،اس کے ساتھ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا قذافی اسٹیڈیم میں انعقاد ہو گا،پی ایس ایل کرٹین ریزر تقریب پہلے میچ سے قبل ہو گی۔ افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل کے ترانے کے گلوکار علی ظفر اورآئمہ بیگ کے ساتھ دیگرفنکاربھی فن کا مظاہرہ کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں