کین ولیمسن کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

کین ولیمسن کے ہاں  تیسرے بچے کی پیدائش

ویلنگٹن(اسپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور ان کی اہلیہ سارہ رحیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ، جو ان کی تیسری اولاد ہے ۔

 ولیمسن نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے بچی کی پیدائش کا اعلان کیا۔ ولیمسن نے ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر اپ لوڈ کی جس میں نوزائیدہ بچے کو پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی اہلیہ نے کھلاڑی کا بازو تھامے ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں