سعودیہ میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا اراد ہ نہیں:میسی

سعودیہ میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا اراد ہ نہیں:میسی

ریاض (سپورٹس ڈیسک)ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے کہا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ سے متعلق نہیں سوچ رہے ، جب انہیں محسوس ہوا کہ اب کارکردگی دکھانے کے قابل نہیں تو فیصلہ کرنے میں دیر نہیں کرو ں گا ۔

العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اس محبت کیلئے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیشہ سعودی عرب آنے پر مجھے ملتی ہے ۔ انہوں نے د وبارہ سعودی عرب آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پرتپاک استقبال کیلئے ہمیشہ شکریہ ادا کرتا ہوں، مملکت میں ملنے والی محبت سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے اور امید ہے شائقین بھی ہمارے میچوں سے محظوظ ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ خود احتسابی کرنا جانتے ہیں، انہیں معلوم ہوتا ہے کب وہ اچھا کھیل رہے اور کب کارکردگی خراب ہوئی ہے ، جب یہ محسوس ہواکہ کارکردگی دکھانے اور اپنی ٹیم کو فائدہ پہنچانے کے قابل نہیں تو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں