قومی فٹبالر فرید اﷲ کی سرجری

قومی فٹبالر فرید اﷲ کی سرجری

راولپنڈی (اسپورٹس رپورٹر)قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اﷲ کی (بروکن کالر) انجری کی کامیاب سرجری ہو گئی۔

فرید اﷲ 26 مارچ کو اردن کے خلاف میچ میں ڈیفنڈر کو ٹیکل کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے ۔ڈاکٹر کی جانب سے فرید کو آٹھ سے دس ہفتوں تک آرام کرنے کا کہا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں