فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ روانہ، کاؤنٹی کھیلیں گے

فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ  روانہ، کاؤنٹی کھیلیں گے

لاہور (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی، فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گئے ۔حسن علی انگلینڈ میں واروکشائر کی جانب سے کاؤنٹی سیزن کھیلیں گے ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران حسن علی نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا منتظر ہوں، اچھے سیزن کے لیے پر امید ہوں۔حسن علی نے مداحوں سے اپیل کی کہ دعاؤں میں یاد رکھیں۔یاد رہے کہ حسن علی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹونٹی سکوڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں