میڈیا کی تنقید پر نہیں، پرفارمنس پر دھیان ہوتا ہے : مچل سٹارک

میڈیا کی تنقید پر نہیں، پرفارمنس  پر دھیان ہوتا ہے : مچل سٹارک

نئی دہلی(این این آئی)انڈین پریمیئر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی مچل سٹارک نے کہا ہے کہ میڈیا کی تنقید پر نہیں، میرا پرفارمنس پر دھیان ہوتا ہے ۔

ایک بیان میں مچل سٹارک نے کہا کہ کچھ نہیں پڑھتا اس لیے مجھے کوئی چیز پریشان نہیں کرتی، دو سال میں زیادہ ٹی ٹونٹی کرکٹ نہیں کھیلا، ہو سکتا ہے سست آغاز کی یہی وجہ ہو۔ کہ میں ردھم میں واپس آ رہا ہوں، اب اچھی بولنگ ہو رہی ہے ، 34 برس کا ہو چکا ہوں اپنے ورک لوڈ سے مطمئن ہوں۔ جو ٹیسٹ کرکٹ زیادہ کھیلتے ہیں ان کے لیے ٹی ٹونٹی آسان ہے۔

 ،انڈین پریمیئر لیگ میں مچل اسٹارک کا 24.75 کروڑ بھارتی روپے میں معاہدہ ہوا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں