مشتاق احمد بنگلہ دیش کے سپن بولنگ کوچ مقرر

مشتاق احمد بنگلہ دیش  کے سپن بولنگ کوچ مقرر

کراچی(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کو اپنا نیا اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا،بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ۔۔

کہ مشتاق احمد اپریل کے آخر میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹیم کی کوچنگ شروع کریں گے ،مشتاق احمد رواں سال ستمبر میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اختتام تک بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ کام کرینگے۔

 ، مشتاق احمد نے بی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بطور سپن بولنگ کوچ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، بنگلہ دیشی ٹیم کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس صلاحیت، وسائل اور ٹیلنٹ ہے ، میں ان میں یقین پیدا کرنے کی کوشش کروں گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں