سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان

سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی  سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان

کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور خود سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان ہوگئے ۔

 سعید انور کے مطابق ان کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں اور نہ ہی کرکٹ سے کوئی تعلق ہے ، سوشل میڈیا پر ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ سعید انور کے نام سے منسوب پوسٹ میں آئی پی ایل کی وکٹوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں