اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،قومی ٹیم کا  تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔

تربیتی کیمپ کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 54 کھلاڑیوں کو مدعو کیا تھا جس میں پہلے روز 42 کھلاڑیوں نے رپورٹ کرکے ٹریننگ شروع کردی، بقیہ 12 کھلاڑی ایک سے دو دن میں رپورٹ کرینگے ۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ رویلنٹ اوٹمنس 21 اپریل کو کیمپ جوائن کرینگے ، روزانہ دو سیشنز میں ٹریننگ ہوگی جبکہ صبح فزیکل اور شام میں سکلز سیشن ہوگا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں