پنجاب کا نیشنل چیلنج کپ کیلئے پی ایف ایف کو سٹیڈیم دینے سے انکار

پنجاب کا نیشنل چیلنج کپ کیلئے پی ایف ایف کو سٹیڈیم دینے سے انکار

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سپورٹس بورڈ پنجاب(ایس بی پی ) نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف )کے زیر اہتمام سالانہ پاکستان کے سب سے بڑے فٹ بال کپ مقابلے کے طور پر جانے جانے والے نیشنل چیلنج کپ کے لیے اپنا مقام فراہم کرنے سے انکار کر دیا ۔

پی ایف ایف نے پہلے اعلان کیا تھا کہ یہ مقابلے یکم مئی سے 12 مئی تک ہوں گے ۔تاہم ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک نے مئی کے اوائل میں نیشنل چیلنج کپ کے میچوں کے انعقاد کے لیے لاہور میں پنجاب ایتھلیٹک سٹیڈیم فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ وزیراعلی پنجاب پنک گیمز 2024 اسی مقام پر 2 مئی سے 6 مئی تک شیڈول ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں