‘‘ایک ساتھ ہماراپہلامیچ’’،علی یونس نے عالیہ ریاض کیساتھ تصویر پوسٹ کردی

 ‘‘ایک ساتھ ہماراپہلامیچ’’،علی یونس نے عالیہ ریاض کیساتھ تصویر پوسٹ کردی

کراچی (سپورٹس ڈیسک )علی یونس نے پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی اور اپنی اہلیہ عالیہ ریاض کے ساتھ تصویر پوسٹ کردی اورلکھاکہ ‘‘ایک ساتھ ہماراپہلامیچ’’۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن سیریز کے آغاز کے موقع پر دونوں نے ساتھ تصویر بنوائی۔علی یونس اس سیریز میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ عالیہ ریاض پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ 12 اپریل کو لاہور میں دونوں کا نکاح ہوا تھا۔ علی یونس سابق فاسٹ بولر وقار یونس کے بھائی ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں