پہلے میچ میں عمادوسیم کو باہر بٹھانے پر سابق کرکٹرز برہم

پہلے میچ میں عمادوسیم کو باہر بٹھانے پر سابق کرکٹرز برہم

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی20ا میچ میں آل راؤنڈر عماد وسیم کو باہر بٹھانے پر سابق کرکٹرز نے کپتان بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پلیئنگ الیون میں عماد وسیم کے بجائے شاداب خان کو موقع دیئے جانے پر سابق کرکٹر اقبال قاسم نے کہا کہ شاداب خان کی جگہ عماد کو منتخب کیا جانا چاہیے تھا، اتنا شور مچا کر محمد عامر اور عماد وسیم کو ٹیم میں لایا گیا تو انہیں موقع دیں تاکہ اپنی فارم بحال کرسکیں۔اسی طرح سابق کرکٹر و چیف سلیکٹر محسن خان نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عماد وسیم اور محمد عامر کو میگا ایونٹس سے قبل زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کرنا چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں