2 بھارتی پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم

2 بھارتی پہلوان ایشین اولمپک  کوالیفائر میں شرکت سے محروم

دبئی (سپورٹس ڈیسک)دبئی ایئرپورٹ پر پروازوں میں تاخیر کے باعث بھارت کے دو پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائیر میں شرکت سے محروم ہو گئے ،بھارتی میڈیا کے مطابق دیپک پونیا اور سجیت کلکل خراب موسم کے باعث 3 روز دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے رہے۔۔

انہیں اولمپک کوالیفائر کے لیے بشکیک پہنچنا تھا،دونوں پہلوان تاخیر سے بشکیک پہنچے اور مقررہ وقت پر ویٹ کے لیے نہ پہنچ سکے ، جس کے باعث دونوں پہلوانوں کو ایونٹ میں شرکت سے روک دیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں