ظفر گوہر کی پرفارمنس بھی گلوسٹرشائر کو شکست سے نہ بچاسکی

 ظفر گوہر کی پرفارمنس بھی گلوسٹرشائر کو شکست سے نہ بچاسکی

برائٹون(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے گلوسٹر شائرکی نمائندگی کرتے ہوئے میچ میں 8وکٹیں لیں ،جن میں ایک اننگز میں 5وکٹیں بھی شامل ہیں ،ظفر گوہر نے پہلی اننگز میں 60 اور دوسری اننگز میں 52 رنز بھی بنائے تاہم بدقسمتی ان کی ٹیم سسیکس کیخلاف میچ 4وکٹوں سے ہار گئی ۔واضح رہے کہ ظفرگوہر پاکستان کی طرف سے ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیںاور رواں سال انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں شاند ارکارکردگی دکھا رہے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں