بابرکوکپتانی سے ہٹانا اور دوبارہ بنانادنوں فیصلے آئیڈیل نہیں:اظہر علی

بابرکوکپتانی سے ہٹانا اور دوبارہ  بنانادنوں فیصلے آئیڈیل نہیں:اظہر علی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو کپتانی میں کوئی مسائل نہیں، ان کو قیادت سے ہٹانے اور پھر دوبارہ لانے کا فیصلہ بھی آئیڈیل نہیں قرار دیا جاسکتا۔

انہوں نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویومیں کہاکہ بابر اعظم کی بطور بیٹر کارکردگی اچھی رہی،قیادت کے دوران بھی ان کی بیٹنگ میں تسلسل رہا، اگر وہ ورلڈکپ میں اچھا پرفارم نہیں کر سکے تو کوئی مسئلہ نہیں، دیگر کئی کپتانوں کی بھی میگا ایونٹ میں پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں