پی ایس بی نیشنل کوچنگ سنٹرکراچی کی جدید طرزتعمیرکا فیصلہ

پی ایس بی نیشنل کوچنگ  سنٹرکراچی کی جدید طرزتعمیرکا فیصلہ

کراچی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپورٹس بورڈ نیشنل کوچنگ سنٹر کراچی کو جدید طرز پر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں دو نئے گراؤنڈز، ری ہیبلیٹیشن سنٹر اور دو ہاسٹلز تعمیر کئے جائینگے۔۔

 جبکہ دوسرے مرحلے میں نیا ٹارٹن ٹریک ، سوئمنگ پول اور فٹبال کی مصنوعی گراس لگائی جائیگی۔پہلے مرحلے کے منصوبے پر 39 کروڑ 78 لاکھ روپے لاگت آئیگی ، نیشنل کوچنگ سنٹر میں ملک کا پہلا فائیو اے سائیڈ ہاکی سٹیڈیم تعمیر کیا جائیگا ، جدید طرز کا فٹبال سٹیڈیم بھی منصوبے میں شامل ہے ۔ہاکی اور فٹبال سٹیڈیمز کی تعمیر پر 17 کروڑ روپے لاگت آئیگی ، انڈور جمنازیم ، بیڈمنٹن ہال ، ہاسٹلز کی تعمیر ، ری ہیبلیٹیشن سنٹر منصوبے میں شامل ہیں ، نئے آفس کی تعمیر ، ٹریک پر آٹھ نئے فلڈ لائٹس ٹاور بھی نصب کئے جائینگے ۔ نئے روڈز بھی تعمیر کئے جائینگے جبکہ ان منصوبوں پر 22 کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ ہونگے ، یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں